90 نائن ایل میں موبائل شاپ پر ڈاکہ

ساہیوال(ایس این این) موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عارف والا روڈ پر موبائل شاپ لوٹ لی. آج یہاں 90 نائن ایل عارف والا روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو رفاقت علی کی دکان پر آئے اور آتشیں اسلحہ تان کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے. پولیس تھانہ غلہ منڈی نے پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں