اساتذہ کو سکول ٹائم سے آدھ گھنٹہ قبل سکول پہنچنے کی ہدایت

ساہیوال( ایس این این) محکمہ تعلیم ساہیوال نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کو سکول کے تدریسی اوقات سے نصف گھنٹہ قبل سکول حاضر ہونے کی ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. محکمہ تعلیم ساہیوال کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول لگنے سے آدھ گھنٹہ قبل سکول میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور تمام بچوں کی سکول سے روانگی تک سکول میں موجود رہیں. سرکلر میں مذکورہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے. اس حکم نامے سے خواتین اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں