ساہیوال: غضنفر عباس سید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال کے معروف شاعر، ماہر تعلیم اور مدرس غضنفر عباس سید مرحوم کی یاد میں آرٹس کونسل ساہیوال کے زیر اہتما تعزیتی ریفرنس 11 مارچ کو شام پانچ بجے مجید امجد آڈیٹوریم ، جناح ہال میں منعقد ہو گا. اس تعزیتی نشست کی صدارت معروف شاعر ایزد عزیز کریں گے جب کہ پروفیسر ارجمند قریشی، علی رضا، محمد اختر خان، اوصاف شیخ اور زکریا خان اظہار خیال کریں گے. غضنفر عباس سید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشاعرہ بھی منعقد ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں