ہڑپہ: سیوریج کی خرابی، گندہ پانی سکول کے سامنے جمع

ہڑپہ(ایس این این) ہڑپہ شہر کے مرکز میں سرکاری سکول کے سامنے گٹر ابل پڑے.پانی سڑک پر جمع ہو گیا. سکول کے طلبا اور راہ گیروں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا. گندے پانی سے تعفن اور بد بو سے اہل محلہ کا جینا مشکل ہو گیا. تفصیلات کے مطابق ہڑپہ شہر کے مصروف ترین علاقے میں گورنمنٹ مڈل سکول کے عین سامنے گٹروں کا پانی ابل کر سڑک پر پھیل چکا ہے.

ہڑپہ کے بلدیاتی منتظمین کی توجہ سے محروم یہ سڑک جوہڑ کی شکل اختیار کر چکی ہے. ڈینگی مکاؤ کے نعرے بلند کرنے والی حکومت اور اس کے نمائندوں کی ناک تلے سکول کے عین سامنے سیوریج سسٹم کی خرابی حکومتی کارکر دگی پر تشویش ناک سوال ہے. اہل علاقہ کے مطابق بارہا توجہ دلانے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی جس بنا پر سکول کے طلبا اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں