چیچہ وطنی: نوسر بازوں نے سرکاری ملازم کو رقم سے محروم کر دیا

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے دیہی مرکز صحت کا ملازم نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گیا۔نوسر بازوں نے دھوکے سے نقدی سے محروم کر دیا۔ تفصیل کے مطابق دیہی مرکز صحت 4چودہ ایل کا وارڈ سرونٹ عبدالرزاق بینک کی مقامی برانچ سے52ہزارپانچ سو روپے نکلوا کر باہر نکلا تو اسے تین نامعلوم نوسربازوں نے گھیر لیا اور دھوکے سے رقم لے کر رفو چکر ہو گئے. پولیس تھانہ کسووال نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں