ساہیوال: 3 وارداتوں میں نقدی اور بیٹریاں چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی 3مختلف وارداتیں‘نامعلوم و نامزد ملزمان نقدی اور 24بیٹریاں لے اڑے‘ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر ملازم اور سکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔ڈکیتی کی واردات محلہ تلیانوالہ میں ہوئی یہاں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان ہومیو پیتھک کلینک چیک کرانے کے بہانے آئے اور ہومیو ڈاکٹر محمدعمر رامے کو یرغمال بناکر کاؤنٹر سے نقدی 52ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات طفیل شہید روڈ پر ہوئی یہاں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان سپیئر پارٹس دکان پر آئے اور دکان ملازم عمران نے ایک نامعلوم ڈاکٹر کو دبوچ لیا مزاحمت پر ڈاکو نے عمران کو گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔تیسری واردات 82/5Lمیں ہوئی یہاں عابد وغیرہ 3ملزمان موبائل ٹاور پر گھس آئے اور سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا اور مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا اور ٹاور سے 24بیٹریاں اور نقدی 1500روپے چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں