ساہیوال: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)نواحی گاؤں میں ڈکیتی کی نیت سے گھرداخل ہونے والے نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ 20سالہ لڑکی گولی لگنے سے دم توڑگئی‘دوسری بہن شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مراد کے کاٹھیا میں تین نامعلوم ملزمان رات کے وقت بہاول شیر کے گھرمیں واردات کیلئے گھس آئے اورگھرمیں موجود خواتین نے مزاحمت کی جس پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 20سالہ لڑکی ارم شہزادی کوقتل کردیا جبکہ مقتولہ کی دوسری بہن فضیلت بی بی شدیدزخمی ہوئی جسے ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امدادیکر ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 20سالہ ارم شہزادی کا خاوند پہلے ہی فوت ہوچکا ہے۔ پولیس تھانہ ہڑپہ مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں