دو سگی بہنوں‌کا ایک ہی شوہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اغوااور زیادتی کا ڈراما رچانے والی سمیرا کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حیرت انگیز انکشافات کیے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق انیل نامی لڑکے نے پہلے ایک لڑکی سے شادی کی تاہم اسی لڑکی یعنی اپنی بیوی کی بہن سمیرا سے شادی کرنے کے لیے علیحدہ مذہب اختیار کرکے شادی کی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بیان دیتے ہوئے سمیرا نامی لڑکی نے انکشافات کیا کہ اس نے اپنے بہنوئی سے شادی کی ہے اور اسکی ہی بہن ابھی بھی اسکے شوہر یعنی انیل کے نکاح میں ہے۔ عدالت کو بیان دیتے ہوئے سمیرا نے مزید بتایا کہ

اسکے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی اس نے صرف میڈیا کو دیکھ کر زیادتی اور اغوا کا ڈرامہ کیا تھا جس پر عدالت نے پوچھا کہ جھوٹے بیان کی وجہ سے جو جیل میں پڑے ہیں اس کی تلافی کون کرے گا؟ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے کہا کہ تم دونوں نے مذہب کا نام استعمال کیا ہےاور آج کل موبائل فونز نے بچوں کو خراب کیا ہےتاہم ایسی قانون سازی ہونی چاہیئے کہ کہ اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی ، لڑکے کے پاس موبائل نہ ہو۔تاہم عدالت نے سمیرا اور ملزم انیل کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کا حکم دیا اور زیادتی کےجھوٹےالزام میں گرفتارملزمان کی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت کا پولیس کو تفتیش کے بعد انیل اور سمیرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں