مولانا منظور شاہ 14 مارچ کو تبلیغی دورے پر روانہ ہوں گے

ساہیوال(بیورورپورٹ) ممتاز عالم دین و جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ روحانی وتبلیغی دورۂ یورپ کیلئے 14مارچ کوروانہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وہ لندن‘ برمنگھم‘مانچسٹر‘ گلاسکو‘ولورہمپٹن‘راچڈیل اور برطانیہ کے دیگر شہروں میں تبلیغی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مانچسٹر میں ہونے والی اجتماعی دعا کی تقریب میں خصوصی دعا کروائیں گے جس میں برطانیہ کے طول و عرض سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ولورہمپٹن میں قائم ادارہ جامعہ فریدیہ کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس کے انتظام و انصرام کا جائز ہ بھی لیں گے۔ یاد رہے کہ سالانہ تبلیغی دورہ کے موقع پر اجتماعات میں کئی عیسائی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں