ساہیوال: ظفر علی سٹیڈیم میں کمشنر گولڈ‌کپ کا انعقاد

ساہیوال(ایس این این) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے میدان آباد کریں کیونکہ صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم کا ہونا ضرور ی ہے۔کھیلوں میں حصہ لینے سے نہ صرف انفرادی سطح پر برداشت اور رواداری کو فروغ ملتا ہے بلکہ اجتماعی اور معاشرتی سطح پر بھی مل جل کر کام کرنے کی تربیت ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بات ظفر علی سٹیڈیم میں کمشنر گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں اتھلیٹکس کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ساہیوال ڈویژن کی ساتوں تحصیلوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد،ڈی ایس او اوکاڑہ قیوم چوہدری اور ڈی ایس او پاکپتن فیصل عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اتھلیٹکس کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 133پوائنٹس حاصل کرکے چیچہ وطنی کی ٹیم اول‘ 115پوائنٹس کے ساتھ ساہیوال دوم اور عارف والا نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انفرادی مقابلوں میں 400میٹر کی دوڑ میں چیچہ وطنی کے محمد ناصر اول‘ساہیوال کے عرفان نذیر دوم اور پاکپتن کے وقار سعیدسوم،800میٹر کی دوڑ میں چیچہ وطنی کے رضوان احمد اول،ساہیوال کے کاشف علی دوم اور دیپالپور کے عابد رزاق سوم رہے۔لانگ جمپ میں ساہیوال کے محمد اسلام اول،اوکاڑہ کے قمر اقبال دوم اور چیچہ وطنی کے انصر عباس سوم رہے۔اسی طرح 200میٹر کی ریس میں چیچہ وطنی کے بلال میراں اول،عارف والا کے علی احمد سکھیرا دوم اور ساہیوال کے محمد ندیم سوم رہے۔ہائی جمپ میں چیچہ وطنی کے انصر عباس اول،عارف والا کے حسنین اعجاز دوم اور ساہیوال کے حمزہ علی سوم،100میٹر عارف والا کے علی احمد سکھیرا اول،چیچہ وطنی کے بلا ل میرا ں دوم اور پاکپتن کے علی رضا سوم، ڈسکس تھرو میں ساہیوال کے ولایت خان اول،دیپالپور کے علی شیر دوم اورچیچہ وطنی کے نثار احمد سوم،1500میٹر میں چیچہ وطنی کے رضوان اول،ساہیوال کے سجاد دوم اور رینالہ خورد کے محمد اویس سوم رہے جبکہ چار ضرب سطر ریلے ریس میں تحصیل چیچہ وطنی کی ٹیم اول،ساہیوال کی دوم اور عارف والا کی ٹیم سوم رہیں۔اختتام پر کمشنر نے تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات جبکہ چیمپئن ٹرافی تحصیل چیچہ وطنی کی ٹیم کو دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں