سینٹ چئیر مین،میاں کا اقرار، زرداری کا انکار، فضل الرحمان کی پکار

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پاکستان کے شریک چئیر مین اور سابق صدر نے سینیٹ چئیرمین کے انتخاب میں حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمان سے یہاں ملاقات کی. ملاقات میں فریقین کی جانب سے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا. سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مجھے ماضی کی طرح اب بھی اپنی معاونت فراہم کریں گے. مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی جانب سے رضا ربانی کا نام تجویز کرنے کو کو خوش آئند قرار دیا اور سابق صدر زرداری سے کہا کہ سینٹ چئیر مین کے لیے رضا ربانی ہی موزوں امیدوار ہوں تو بہتر ہو گا. ڈپٹی چئیر مین کے لیے مولانا کی جانب سے عبدالغفور حیدری کا نام پیش کیا گیا . تاہم سابق صدر نے میاں نواز شریف کے مجوزہ امیدوار رضا ربانی کی حمایت پر “ناں” کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں ایسا نہیں چاہتا. ذرائع کے مطابق سابق صدر خود بھی چئیر مین بننے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں دوسری صورت میں رضا ربانی کے نام پر ان کی جانب سے انکار صرف ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کیا گیا ہے. مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں