چیچہ وطنی: فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا

ساہیوال (ایس این این )چوہدری محمد موسی میموریل فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل 9مارچ بروز جمعہ صبح10بجے چک نمبر 119/7DRسیداں والا کسووال میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی میئر ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ ہونگے جبکہ مہمانان اعزاز ڈائریکٹر انفارمیشن ساہیوال محمد عقیل اشفاق،ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراداور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی قیصر نعیم ہونگے -یہ بات ٹورنا منٹ کے آرگنائزر سید محسن عباس انسپکٹر پولیس نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے شروع ہوئے والے اس ٹورنا منٹ میں علاقے کے ممتاز فٹ بال کلبوں نے شرکت کی جس کا مقصد علاقے میں فٹ بال کا فروغ تھا -انہو ں نے اس عزم کا اظہاربھی کیا کہ فٹ بال کے مقابلے آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں