ساہیوال: پی ایم اے کی جانب سے ڈرگ ایکٹ کی مذمت

ساہیوال(پ ر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ساہیوال کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر سرفراز احمد نے کی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ابوسفیان،ڈاکٹر عارف حسین،ڈاکٹر ریحان اور ڈاکٹر ندیم سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے حالیہ پاس ہونے والے ڈرگ ایکٹ کی مذمت کرتی ہے اور اس سلسلے میں میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کی طرف سے صوبے بھر میں جاری ہڑتال میں مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ایم اے ساہیوال کی طرف سے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ ڈرگ ایکٹ کو فوری طور پر کینسل کر کے ایک کمیٹی بنائی جائے جو میڈیکل سٹور مالکان کے تحفظات دور کرتے ہوئے ایک نیا ایکٹ بنائے جس میں فریقین کے جائز مطالبات کو بھی جگہ دی جائے۔پی ایم اے کی طرف سے واضح کیا گیا کہ اپنے جائز مطالبات منوانا میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کا بنیادی حق ہے جسے بزور طاقت ہرگز نہیں دبایا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں