جماعت نہم کے امتحانات 17 مارچ سے شروع ہوں‌گے

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال بورڈ کے تحت نہم کے سالانہ امتحانات 17مارچ سے شروع ہو رہے ہیں،پرائیویٹ امیدواران کو رولنمبر سلپس بمعہ ڈیٹ شیٹ ان کے دیئے ہوئے پتہ جات پر ارسال کر دی گئی ہیں تاہم پرائیویٹ امیدواران خود بھی بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدواران کو سلپس ان کے ادارہ جات خود ڈاؤن لوڈ کر کے دیں گے -امیدواران 12مارچ تک رولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں داخلہ فارم جمع کروانے کے بعد ضروری کوائف کے ساتھ دفتر سے رجوع کریں -یہ بات کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے امیدواران پر زور دیا کہ امتحانی مرکز پر موبائل فون لے جانا اور استعمال منع ہے اور موبائل فون برآمد ہونے کی صورت میں حسب ضابطہ UMCاو رپولیس کیس رجسٹرڈ کیا جائے گا -انہوں نے مزید بتایا کہ امیدواران امتحانی مرکز پر پرچہ شروع ہونے سے 30منٹ پہلے پہنچ کر اپنی مقررہ کردہ سیٹ پر بیٹھ جائیں تا کہ تمام کوائف کا اندراج صحیح طور پر کر کے پرچہ مقررہ وقت پر شروع کیا جا سکے –

اپنا تبصرہ بھیجیں