کھیل نوجوانوں کی نشوو نما کے لیے ضروری ہیں: ڈی سی ساہیوال

ساہیوال (ایس این این)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی نشوونما کے لئے انتہائی اہم ہیں،صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہی ممکن ہے -جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جن کے میدان ویران ہوں وہاں کے ہسپتال آباد ہونگے -یہ بات انہو ں نے ظفر علی سٹیڈیم میں کمشنر گولڈ کپ سپورٹس فیسٹیول 2018کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر میئر ساہیوال اسد خان بلوچ،ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد آصف،عمران ادریس کے علاوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی -انہوں نے مزید کہا کہ کھیل انسان میں چستی،لچک اور ایسی قائدانہ صلاحیتیں پید ا کرتے ہیں جو کسی او ر جگہ سے نہیں مل سکتیں -انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے -افتتاحی تقریب میں ساہیوال ڈویژن کی سات تحصیلوں نے مارچ پاس میں حاصل لیا اور مہماناں خصوصی کو سلامی پیش کی-میئر ساہیوال اسد خان بلوچ نے افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا -رئیس بلدیہ اور کمشنر الیون میں رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جو رئیس بلدیہ نے جیت لیا جس پر میئر ساہیوال نے جیتنے والے ٹیم کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا – اسی طرح اتھلیٹکس اور ہائی جمپ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے -ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے افتتاحی تقریب میں میوزیکل شوکا بھی اہتمام کیا گیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں