دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے فلاحی کیسز منظور

ساہیوال (ایس این این)ضلع بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا -جس میں سرکاری ملازمین،ریٹائرڈ گزیٹڈملازمین،دوران سروس ملازمین کے فیملی ممبرز کی وفات پر تجہیز و تکفین کے 97کیسز منظور کئے گئے -جن میں 86کیسز کی ادائیگی بحساب6ہزار مالیتی 5لاکھ 16ہزار روپے اور 10اگست 2017سے یہ امداد ڈبل ہو جانے کی صورت میں 11کیسز کی منظوری12ہزار مالیتی 1لاکھ 32ہزار کیلئے 6لاکھ48ہزار کے چیک دستخط کر دیئے گئے ہیں جو بینیفشریز وصول کر سکتے ہیں -اب مذکورہ گرانٹ کا کوئی کیس زیر التواء نہ ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں