خواتین اپنے قانونی حقوق سے دستبردار نہ ہوں: ڈی سی ساہیوال

ساہیوال (ایس این این)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے مذہبی اور قانونی حقوق سے دستبردار نہ ہوں اور انہیں ضرور حاصل کریں،صوبائی حکومت نے جائیداد میں خواتین کا حصہ یقینی بنانے کے لئے ضروری قانون سازی کی ہے اور انتظامیہ بھی اس کے لئے بھر پور تعاون کر رہی ہے اس لئے خواتین بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے حقوق حاصل کریں -یہ بات انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کنول نظام بھٹو،اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور،انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر رفیعہ قیوم،ایڈوکیٹ فرزانہ عباس،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علمدار زیدی،پروفیسر محمد جلیل کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گورنمنٹ ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ 15فیصد کر دیا ہے -سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کنول نظام بھٹو نے کہا کہ 1913ء سے 8مارچ کے دن کو عالمی یوم خواتین کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے -انہو ں نے مزید کہا کہ عورتوں کو بھی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے تا کہ پڑھ لکھ کر وہ اپنے حقوق حاصل کر سکیں اورملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں – ایڈوکیٹ فرزانہ عباس نے خواتین کے حقوق کے قوانین کے بارے سیمینار سے خطاب کیا -انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر رفیعہ قیوم اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علمدار زیدی نے بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں