کمشنر ساہیوال کا امتحانی مرکز کا ہنگامی دورہ

ساہیوال(ایس این این)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے میٹرک امتحانات کے گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا -اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ ربنواز سیالوی اور پرنسپل سکول ہذا محمد عالم جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے امتحانی مرکز پر کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سپرنٹنڈنٹ سے مرکز کی سکیورٹی،سہولیات اور انتظامات بارے دریافت کیا -کمشنر علی بہادر قاضی جو کہ ساہیوال تعلیمی بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں نے یقین دلایا کہ ساہیوال بورڈ دہم اور نہم کے امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس کے لئے بہترین نگران عملہ تعینات کیا گیاہے-انہوں نے امتحانی مرکز کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کوئی غیر متعلقہ فرد امتحانی سنٹر کے پاس موجود نہ ہو –

اپنا تبصرہ بھیجیں