ساہیوال: میڈیکل سرٹیفکیٹ علاقائی سنٹرز میں بنانے کا فیصلہ

ساہیوال(ایس این این)ضلع ساہیوال میں میڈیکو لیگل یکم ا پریل سے صرف ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی بجائے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر کئے جائیں گے تا کہ عوام کو در پیش مشکلات دور ہو سکیں -یہ فیصلہ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی صدارت میں کمشنر آفس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی،ڈی پی او عاطف اکرام،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم،پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر ارشد قریشی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی -فیصلے کے مطابق ساہیوال شہر کے پولیس سٹیشنز غلہ منڈی،فرید ٹاؤن اور سول لائنز کے میڈیکو لیگل متعلقہ 11رورل ہیلتھ سنٹرز اور ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں ہونگے -ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ متعلقہ میڈیکل سٹاف کو میڈیکو لیگل کرنے کی ضروری تربیت کا انتظام بھی کیا گیاہے تا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز پر تعینات عملہ کسی پریشان کا شکار نہ ہو -کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے سروس ڈیلوری میں بہتری آئے گی اور دور دراز علاقوں کے عوام کو سہولت ملے گی -انہوں نے بتایا کہ ساہیوال کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پہلے ہی رورل سنٹرز پر میڈیکل لیگل ہو رہے ہیں -انہوں نے ڈی ایچ کیو میں میڈیکو لیگل بند کرنے شکایات کا بھی نوٹس لیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ 31مارچ تک کیسز ڈی ایچ کیو میں جاری رکھے جائیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں