حساس اداروں کے خلاف نعرے بازی انتشار کی سازش ہے: اعجاز رضا

ساہیوال(بیورورپورٹ) سول سوسائٹی کے راہنما شیخ اعجازاحمدرضا نے کہاہے کہ حساس ادارے کے خلاف نعرہ بازی مسیحی اورمسلمانوں کولڑانے کی سازش ہے‘ قوم کو متحد ہو کر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوناہوگا‘قوم عدلیہ‘فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی برداشت نہیں کریگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ظلم وناانصافی کی کوئی بھی معاشرہ حمایت نہیں کرتا۔ ملزموں کو قراروواقعی سزادی جائے مگر اس کی آڑ میں حساس اداروں کو نشانہ بناناایک بہت بڑی سازش ہے جس کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہر ساہیوال میں جس کے امن کوخراب کیاجارہاہے انتظامیہ اورپولیس آنکھیں بند کرکے تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ جہاں بھی مسیحی افراد کے ساتھ ظلم ہواہے ہم مذمت کرتے ہیں مگر مقاصد کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں