ڈاکوؤں نےاہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھرلُوٹ لیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرنقدی‘3موٹرسائیکلیں اور طلائی زیورات وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات ایم بلاک فرید ٹاؤن میں رات کے وقت ہوئی یہاں 5نامعلوم مسلح ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر زبردستی اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرہ میں بند کردیا اور گھر سے نقدی‘طلائی زیورات اور2موٹرسائیکلیں کل مالیتی 5لاکھ 50ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات نواحی گاؤں 2/10-Lمیں ہوئی یہاں محمدارشد اپنی موٹرسائیکل ریکوری کیلئے ہڑپہ شہر جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی 1لاکھ 6ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔چوری کی واردات فتح شیر کالونی میں ہوئی یہاں 2 نامعلوم ملزمان نے عبداللطیف کی موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ روپے اس کے دوست کے گھر کے سامنے سے چراکرلے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں