برین ٹیومر کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کی سنی گئی

ساہیوال (بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کا تحصیل دیپالپور کے ہونہارسٹوڈنٹ محمد آصف کیلئے پانچ لا کھ کا امداد ی چیک‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال احمد خاور شہزاد نے امدادی چیک اپنے آفس میں دیا۔محمد آصف نےICSکے امتحانات میں ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہونہار طالبعلم محمد آصف ولد لیاقت علی چک بھمن شاہ تحصیل دیپالپور کے رہائشی کو حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے ہونہار طالبعلم کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق اور ہونہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو قابل تحسین اقدام ہے تا کہ وہ پڑھ لکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔واضح رہے کہ محمد آصف نے ICSکے امتحانات میں ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں