ساہیوال: ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں روپے اڑا لیے گئے

ساہیوال(دلاور سلطان سے) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے کے مویشی لے اڑے ‘مقدمات درج ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 120/9-Lمیںدن کے وقت ہوئی یہاں محمداقبال کا بھانجا اور بھتیجا نوید وغیرہ مویشی چرا رہے تھے کہ اسی اثناء میں جائے وقوعہ پراقبال وغیرہ 4مسلح ملزمان آگئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ان سے زبردستی 18گائیں ‘بیل اور بھینسیں وغیرہ کل مالیتی 16لاکھ روپے زبردستی چھین کر پیدل عارفوالا کی جانب فرار ہو گئے ۔پولیس نے نوید کو گرفتارکرلیا ہے ۔دوسری واردات 44/5-Lمیں ہوئی یہاں خادم حسین ڈھاری مویشیاں پر سویا ہوا تھا کہ اس دوران اشرف وغیرہ 4ملزمان ڈھاری کی دیوار پھلانگ کر زبردستی داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 2گائیں اور نقدی وغیرہ مالیتی 2لاکھ 40ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے اور ڈھاری سے کچھ فاصلے پر گائے کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں