ساہیوال: سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال(دلاور سلطان سے) پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین کا ڈی سی دفتر میں احتجاجی مظاہرہ،ریگولرکرنے کا مطالبہ،اے ڈی سی آرکی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے۔گزشتہ روز پنجاب رول ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ساہیوال کے زیر اہتمام پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں ملازمین جن میں خواتین کی کثیر تعدادشامل تھی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بھرپوراحتجاج کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رانا محمدخالد‘ڈاکٹر تاراچند ‘ڈاکٹر طاہر سراج ‘شاہدہ پروین اورزرینہ سیال نے کہاکہ ہم محکمہ صحت میں گزشتہ 14سال سے مختلف عہدوں پر بنیادی مراکز صحت پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں،حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ وہ تمام پی آرایس پی سے اب پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین کو تین ماہ کے اندرمستقل کردیں گے اورپے سکیل جاری کریں ،انہوں نے اب تک نہ توملازمین کو پے سکیل دیاگیا ہے اورنہ ہی دوسال سے تنخواہ میں اضافہ کیاگیا ہے ،موجودہ مہنگائی کے دورمیں گزربسرمشکل ہوچکا ہے،ضلع ساہیوال میں 413ملازمین جن میں ڈسپنسرز‘ایل ایچ ویز‘کمپیوٹرآپریٹرز‘مڈوائفز‘سینٹری انسپکٹرز‘نائب قاصدان ‘سینٹری ورکرز‘چوکیداران شامل ہیں حکومتی بے حسی کا شکارہیں،مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین کو ستمبر2004سے ریگولرکرتے ہوئے بقایاجات اداکئے جائیں اورپے سکیل جاری کئے جائیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوعبدالقدیر باجوہ اورسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے 10دن میں معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کروائی،عبدالقدیر باجوہ نے کہاکہ وہ متعلقہ حکام کر تحریری طور مطالبات سے آگاہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں