ساہیوال: گولڈ کپ میچ کی ٹیم کو یونیفارم تقسیم

ساہیوال(دلاور سلطان سے) کمشنر ساہیوال گولڈ کپ فیسٹیول میچ ،ساہیوال ٹیم میں یونیفارم تقسیم کیاگیا ۔صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران کے صاحبزادے ممبر میونسپل کارپوریشن ملک قاسم ندیم نے کمشنر ساہیوال ڈویژن گولڈ کپ میں ساہیوال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور کوچ میں ٹریک سوٹ،کٹ اورشوز وغیرہ تقسیم کیے ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کھیل جسمانی نشوونماکیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں مثبت کھیل کے ذریعے اپنے شہر کا امیج ابھارنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کھیل کے فروغ کیلئے وسیع فنڈز خرچ کررہی ہے ،اب کھلاڑیوں کا بھی فرض ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت کریں اورمیدان میں ساہیوال کا نام روشن کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں