منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا ایکشن

ساہیوال (بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے 1315 گرام چرس اور 5پسٹل وریوالور برآمد ملزمان گرفتار۔پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہاکی گراؤنڈ کے مین گیٹ کے قریب محمد افضل سے 1315گرام چرس‘ فرید کالونی عارفوالہ روڈ پر عبدالمان سے پسٹل‘بیرون لاری اڈا پر محمد اختر سے پسٹل‘ 87/9-L میں محمد طارق سے ریوالور‘کونسل موڑ ہڑپہ پر سیلمان سے ریوالور اور51/G-Dمیں ا صغر علی سے ریوالور 32بور معہ گولیاں برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں