بنک سے رقم نکلوا کر نکلنے والا نوجوان لٹ گیا

ساہیوال (بیورورپورٹ) بنک سے رقم نکلوا کر جانے والے کار سوار نوجوان کو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لوٹ لیا‘ موٹرسائیکل چوری۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 97/9-Lکے قریب ہوئی یہاں ظہیر تبسم پاکپتن میں بنک سے رقم نکلوا کر ساہیوال شہر واپس کار پر جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم 125موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 3لاکھ48ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات گولچکر کے قریب ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے منیر احمد کی موٹرسائیکل نمبری3490/SLKمالیتی90ہزار روپے اس کے دوست کے گھر کے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں