ساہیوال: مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل و نقدی چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان دو موٹرسائیکل‘ نقدی اور گائے لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 66/5-Lمیں رات کے وقت ہوئی یہاں محمد اعجا ز اپنے گھر سے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لئے کول پاور پلانٹ پر جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل‘نقدی وموبائل فون کل مالیتی55ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں موکل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمد رضا ریاض کی موٹرسائیکل نمبری 5360/SLLمالیتی85ہزارروپے اور 103/9-Lمیں فیاض وغیرہ 5ملزمان نے محمد علی کے احاطہ سے 3گائیں مالیتی 4لاکھ روپے چرالیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں