زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی

ساہیوال (بیورورپورٹ) دوران مرمت چھت گرنے سے کمسن بچے سمیت 6 مردوخواتین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق زیڈبلاک سکیم نمبر 3 قبرستان کے قریب ایک گھرکی چھت مرمت کی جارہی تھی کہ اچانک چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں کمسن بچی نوربی بی‘ نوید‘قاسم‘ شہناز‘ خالدہ اور رضوان نامی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد دیکر 5افراد کو ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں