شہر کی تعمیر وترقی کے لیے کوشاں ہیں: مئیر ساہیوال

ساہیوال (بیورورپورٹ) میئرساہیوال اسد علی خاں بلوچ نے کہاہے کہ شہر کی بہتری کیلئے منتخب نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنا کردار اداکررہے ہیں یونین کونسل نمبر 12فریدٹاؤن میں سیوریج‘ سڑکوں اور سٹریٹ لائٹس کے مسائل مرحلہ وار حل کئے جارہے ہیں اورباقی رہ جانے والی سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کے مسائل بھی جلد حل کئے جائیں گے۔ وہ یہاں یونین کونسل نمبر 12میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرڈپٹی میئرچوہدری ساجد نعیم ہیپی‘ چوہدری سعیدجٹ‘ ملک قاسم ندیم‘ عمران ادریس چوہدری‘ قاری اسماعیل‘عبدالقدوس شاہ کھگہ‘مہرارسلان کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوسی کے تمام مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ جناح ہال سے کالج چوک تک ایل ای ڈی لائٹس لگائی جارہی ہیں جبکہ کالج چوک سے پاک ایونیو تک بھی سٹریٹس لائٹس جلد لگوادی جائیں گی۔ بعدازاں انہوں نے کونسل میں پودالگاکر شجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ؐ ہے اورصدقہ جاریہ ہے ہمیں درخت اورپودے لگاکران کی آبیاری بھی کرنی چاہئے۔ درختوں کی وجہ سے ماحول آلودہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں‘گلی محلوں اورکھلے میدانوں گراؤنڈز میں درخت لگاکر اپنا مذہبی فریضہ اداکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں