ساہیوال: کرائے کی گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) پولیس موبائل ڈرائیور کی بہادری‘ٹیکسی کارچھین کر فرار ہونے والے دونوں ملزمان کار سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن سے دو افراد نے عارفوالا کیلئے مہران کار بک کروائی اورراستے میں نائیوالہ بنگلہ کے قریب چھین کر کارڈرائیورآصف کوباندھ کر پھینک کر فرار ہو گئے۔ اس دوران ڈیرہ رحیم کی موبائل گاڑی کے ڈرائیور عباس کو اطلاع مل گئی جس نے اپنے افسران کو اطلاع دیکر گاڑی کاتعاقب کیا اور 158/EBکے قریب ملزمان کو کار سمیت دھرلیا۔ اس دوران ایس ایچ او بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ اہل علاقہ نے پولیس ڈرائیور غلام عباس کے دلیرانہ اقدام کو سراہا ہے اور اسے شاباش دیتے ہوئے اعلیٰ افسران سے ترقی کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں