فرید ٹاؤن ساہیوال میں رات گئے پولیس مقابلہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)فریدٹاؤن میں رات کے وقت پولیس مقابلہ‘ ایک زخمی ڈاکوگرفتار‘ 3ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ تفصیلات کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب چارنامعلوم کارمیں سوار ڈاکو ڈی پی اودفتر کی انگریزی برانچ کے کلرک حسن کے گھر میں گھس آئے اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہورہے تھے اس دوران پولیس کواطلاع مل گئی اورپولیس نے فوری پہنچ کر شہریوں کی مدد سے ڈاکوؤں کاتعاقب کیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس پرفائرنگ کی جوابی فائرنگ بھی ہوئی۔ تاہم پولیس نے ایک زخمی ڈاکو کو گرفتارکرلیا جبکہ کارمیں سوار تین ڈاکو فرارہوگئے۔ پولیس گرفتار ڈاکو سے تفتیش کررہی ہے۔ اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں