حج قرعہ اندازی میں تاخیر، عازمین حج پریشان

اسلام آباد(ویب نیوز) حج سکیم کے تحت سرکاری سطح پر حج قرعہ اندازی تاخیر کا شکار، عازمین حج میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اخباری ذرائع کے مطابق رواں برس کےدوران سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی ابھی تک نہیں ہو سکی، جس کے باعث 3 لاکھ 90 ہزار حج کے خواہش مند افراد پریشانی میں مبتلا ہیں اس بنا پرحج کے انتظامات میں بھی دقت کا سامنا ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق حج قرعہ اندازی ایک ماہ قبل ہونی تھی۔احج کے سلسلہ میں عازمین حج کے ایک کھرب 6 ارب روپے ایک ماہ سے بینکوں میں پڑے ہیں جب کہ عازمین حج غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں جہاں انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ہے، وزارت مذہبی امور نجی حج ٹور آپریٹرز اس تاخیر کے ذمہ دار ہیں جو کئی مقدمات لے کر عدالت پہنچ گئے ہیں اور وزرت مذہبی امور ان مقدمات کے فیصلے آنے تک قرعہ اندازی نہ کرانے کی پابند ہے۔واضح رہے کہ حج پالیسی 2018 کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حجاز مقدس کا سفر کریں گے جن میں 60 فیصد سرکاری جب کہ 40 فیصد پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں