ینگون :برما کی پارلیمنٹ نے 7 لاکھ مسلمانوں کے برمی فوج کے مظالم سے تنگ آکر بنگلہ دیش ہجرت کرنے کے پیش نظرصوبہ راکھائن اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر خاردار تاریں لگانے کےلئے پیش کردہ بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔جس کی تعمیر پر 15 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔برما کے نائب وزیر داخلہ نے بجٹ کی منظوری کے فوراً بعد کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے ملحق 293 کلو میٹر سرحد کے 202 کلو میٹر کے حصے پر خاردار تار بچھانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ باقی کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا.
