انڈین حکومت کو مالدیپ کا انتباہ

مالے: مالدیپ نے ہندوستانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اُس کے داخلی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔ یاد رہے کہ مالدیپ آج کل شدید اندرونی سیاسی کشمکش کا شکار ہے اور مادیپ کے صدر نے ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے۔جزیرہ مالدیپ کی حکومت نے ہندوستان کو انتباہی نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اْس کے اندرونی سیاسی بحران میں مداخلت کرنے سے گریز کرے۔ مالدیپ کے اس بیان سے پتا چلتا ہے کہ مالدیپ اور نئی دہلی حکومتوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔مالدیپ حکومت کو خدشات لاحق ہیں کہ بھارتی حکومت حکومت مخالف سیاستدانوں کی حمایت کرہی ہے اورانھیں حکومت کے خلاف اکسا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں