بیوروکریٹس کےاحتجاج میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے: اعتزاز احسن

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احمد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریٹس کےاحتجاج کے پیچھے وفاقی حکومت اور شہباز شریف ہیں۔شریف برادران بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔انہیں ایسے جج اور بیوروکریٹ درکار ہیں جو ان کے اشاروں پر ناچیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1972میں کھردور میں پنجاب پولیس نے اسٹرائیک کی تھی۔ ا 70 سالہ تاریخ میں پبلک سرونٹ نے پہلی مرتبہ اسٹرائیک کی ہے جو ریاست کے خلاف بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج کے پس منظر میں وفاق اور شہباز شریف کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احمد چیمہ کی گرفتاری سے قیامت نہیں آئی۔ اس سے قبل اسپیشل اسٹنٹ پی ایم احمد صادق بھی پکڑا گیا تھا ۔ ہڑتال تب بھی نہیں ہوئی تھی لیکن بگڑے ہوئے لاڈلے احتجاج کروا رہے ہیں۔ ان دونوں بھائیوں کو جسٹس(ر) قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئیں ۔ آئندہ حکومت ایسے بیوروکریٹس اور بدعنوان عناصر کو گرفتار کرے گی ۔ ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں خلاف شوکاز نوٹس اور پرچے ہونے چا ہئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں