فیصل ٹاؤن ساہیوال میں ناقص سولنگ کی تنصیب

ساہیوال(بیورورپورٹ)فیصل ٹاؤن میں چھٹی کے روز ناقص میٹریل سے سولنگ کی تنصیب ،مٹی ڈال کر اینٹیں رکھ دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 25کے چیئرمین چوہدری آصف علی کے حلقہ چک نمبر 90/9-Lکی آبادی فیصل ٹاؤن میں ٹھیکیدارنے مقامی لیگی کونسلر کی ملی بھگت سے لاکھوں کے فنڈز ہڑپ کرنے کیلئے چھٹی کے روز ہی گلی میں سولنگ کی تعمیر شروع کردی ہے۔مذکورہ سولنگ کیلئے گلی میں لیول کے بغیر ہی مٹی ڈال ناقص اینٹیں رکھ کر تعمیر جاری ہے جو پہلی بارش میں ہی جگہ جگہ سے بیٹھ جائے گا۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر علی بہادرقاضی‘ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن اورڈپٹی کمشنر شوکت علی خاں کھچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں