گرلز سکول جہازگراؤنڈ سے طالبہ کواغوا کرنے کی کوشش

ساہیوال(بیورورپورٹ)حوالدار کی بیوی کی سکول سے لڑکی اغواء کی کوشش،مزاحمت پر دھمکیاں،پولیس نے گرفتارکرکے مقدمہ درج۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول جہازگراؤنڈ عارفہ امین کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت شبانہ تسنیم نامی عورت رول نمبر سلپ لینے کے بہانے سکول آئی اورسکول طالبہ کو بغیر اجازت زبردستی اپنے ساتھ لیجانے لگی توگیٹ کیپر نے روک کر واپس میرے پاس بھیج دیا جس سے لڑکی کے ساتھ رشتہ پوچھا تو اس نے کہاکہ کوئی رشتہ نہیں اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ میں حوالدارکی بیوی ہوں آپ سب لوگوں کو ایک ایک کرکے مزہ چکھادوں گی اسی دوران سکول انتظامیہ نے ریسکیو15کواطلاع کردی۔پولیس نے حوالدارکی بیوی شبانہ تسنیم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں