ساہیوال: نجی سکول کی افتتاحی تقریب

ساہیوال(بیورورپورٹ)جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارے محمد بن قاسم سکول اینڈ اکیڈمی کا افتتاح کردیاگیا۔افتتاحی تقریب پاک ایونیوکالونی میں منعقد ہوئی جس میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف لیڈر‘ میئرسرداراسد علی خان بلوچ‘صدرراہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں بابرصغیر‘ایم پی اے نبیلہ خان‘نائب صدر ڈسٹرکٹ بارملک عبدالرزاق ڈھکو‘ سیاسی شخصیت ملک فیصل جلال ڈھکو‘ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک شکیل احمد کھوکھر‘ملک حق نواز سگھلہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل محمد فاروق اورایڈمنسٹریٹر مہر امتیاز ساہمل ایڈووکیٹ نے مہمانوں کو سکول بارے بریفنگ دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہاکہ معاشرے کی تعمیروترقی کیلئے ہمیں تعلیم کی بڑی ضرورت ہے،معاشرے میں تمام تبدیلیاں تعلیم ہی لاسکتی ہے۔پڑھا لکھا شہری حکومت وانتظامی معاملات میں بہتر معاونت کرسکتا ہے۔قبل ازیں مہمانوں میاں بابرصغیر‘نبیلہ خان اور اسد علی بلوچ نے ریبن کاٹ کر سکول کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے سکول انتظامیہ وسٹاف کومبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں