ساہیوال ،ہفتہ صحت کے دوران محکمہ صحت کی کارکردگی

ساہیوال(دلاور سلطان سے) محکمہ صحت میں ہیلتھ ویک کے دوران 24552 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا جن میں سے 22767 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی جبکہ ضلع ساہیوال کے لئے 14400کاٹارگٹ مقر رکیاگیاتھا اس طرح ہیلتھ ویک کے دوران مریضوں کی سکریننگ کا 171فیصد ٹارگٹ حاصل کیاگیا۔ یہ بات سی ای او ہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر مشتاق سپرا نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ 19سے 24فروری تک جاری رہنے والے اس 6روزہ ہیلتھ ویک میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی سمیت 17مراکز صحت پر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں میسر کی گئیں جن میں رورل ہیلتھ سنٹر نورشاہ پر 3843‘ آرایچ سی ہڑپہ پر 2636‘ آر ایچ سی کمیر پر 2113‘ آر ایچ سی کسووال پر 3225 اورآرا یچ سی غازی آباد پر 1667مریضوں کا علاج کیاگیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پر بھی 3ہزار 337 افراد کو چیک کیاگیااس کے علاوہ ضلع کے 11بنیادی مراکز صحت پر بھی ہفتہ ویک منایاگیا۔ ڈاکٹر مشتاق سپر ا نے مزید بتایا کہ اس ہیلتھ ویک کے دوران شوگر کے 1813 افراد کو رجسٹرڈ کیاگیا جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے258 اور ہیپا ٹائٹس سی کے 4571 افراد کی سکریننگ کی گئی اور 19627افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن بھی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینشن کے 586مریضوں کو بھی سکریننگ کے بعد علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے تاکہ ان کا مفت علاج کرایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں