اساتذہ اور سکولز ریکارڈ آن لائن کرنے کا حکم جاری

ساہیوال( ایس این این) حکومت پنجاب نے نئے تعلیمی سال سے صوبے بھر کے اساتذہ اور سکولز کا تعلیمی ریکارڈ آن لائن کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے.اساتذہ اور طلبا کی حاضری آن لائن لی جائے گی. غلط حاضری بھیجنے والے اداروں کے سربراہان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی.اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹیز، اے ای و اور سکولز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے. یکم مارچ سے اس مراسلے پر عمل درآمد ضروری ہو گا.اساتذہ کی چھٹی بھی پیشگی اطلاع سے مشروط کر دی گئی ہے. پنجاب سی ایم مانیٹرنگ سیل یکم مارچ سے آن لائن حاضری اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں