ساہیوال: موٹرسائیکلز سمیت قیمتی سامان چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان دو موٹرسائیکلیں‘ 3موبائل فون اور سامان کریانہ وغیرہ لے اڑے۔ چوری کی واردات 85/6-Rمیں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد وقاص کی موٹرسائیکل نمبری 849/SLK گھرکے سامنے سے چرالی۔ دیگر وارداتوں انصار گلی میں نامعلوم ملزمان نے تاش فین مبارک کی موٹرسائیکل نمبری 5050/SLLمالیتی50ہزارروپے گھرکے باہر سے‘یاد گار چوک میں دو نامعلوم ملزمان نے زہران علی کو روک کر ڈرا دھمکا دو موبائل فون مالیتی4ہزار روپے اور 1/10-Lمیں نامعلوم ملزمان نے محمد یونس کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے موبائل فون‘گھی‘صابن اور سامان کریانہ وغیرہ مالیتی30ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں