مسلم لیگ کی قیادت انجام کو پہنچنے والی ہے: رانا عامر شہزاد

ساہیوال(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی کرپشن کی وجہ سے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے اگلا الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہوگا۔ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کرکے مرکز میں اپنی حکومت تشکیل دے گی۔ پاکستان میں اسوقت آصف علی زرداری کے پائے کا کوئی سیاستدان نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد طاہر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی بوئی ہوئی فصل کاٹ رہے ہیں۔ ان کی 30سالہ کرپشن کا بھانڈا بیچ چوراہے کے پھوٹ چکاہے۔ اپنا منطقی انجام سامنے دیکھ کر شریف فیملی اب اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے اور بیور وکریسی کوکام چھوڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے جو غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ فوج اور عدلیہ کوا س کا نوٹس لینا چاہیے اور ایسے عناصر کو ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اورا س کے وقار کے ساتھ کھیلنے والوں کا مواخذہ کرنا چاہیے پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر ان عناصر کا مقابلہ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں