ساہیوال: صدر چوک میں 15 کے دفتر کے قیام پر جھگڑا

ساہیوال(بیورورپورٹ) ممبران اسمبلی نے ریسکیو 15 کے معاملے پر میئرساہیوال کی حمایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کابائیکاٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی ساہیوال کااجلاس دفترڈپٹی کمشنر کے میٹنگ روم میں ممبرقومی اسمبلی پیرسید عمرا ن احمدشاہ کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں میئرساہیوال اسدعلی خاں بلوچ نے ریسکیو 15 کے معاملے پر پولیس کی طرف سے دھمکی آمیز رویے کے بارے بتایا جس پرممبرقومی اسمبلی پیرسیدعمران احمدشاہ نے مذمت کی اورکہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی عزت سب سے پہلے ہے اوراس پرکوئی کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے فوری طورپر اجلاس کابائیکاٹ کردیا جس پر اے ڈی سی ریونیو قدیراحمدباجوہ نے معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے اور اجلاس کوجاری رکھنے پرزوردیا لیکن ممبران اسمبلی چوہدری محمداشرف‘ چوہدری منیرازہر‘ چوہدری حنیف جٹ‘ محمدارشد ملک اورممبران اسمبلی کے نمائندگان حاجی صدیق بلوچ اورنویداسلم لودھی واک آؤٹ کرتے ہوئے اٹھ کرچلے گئے۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن نویدارشاد اوردیگرمحکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں