کے پی کے حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے: اسفند یار ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یا ولی نے کہا کہ عام انتخابات کا وقت پر انعقاد ہونا چاہیئے۔ التوا سے سیاسی جماعتوں میں بے چینی کی فضا پیدا ہو گی جو ملکی مفاد میں نہیں۔ تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے۔ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی پالیسی ملک کو خطرے سے دوچار کر سکتی ہے ۔ سیاست دانوں کی بھی ان معاملات کو ذاتی جنگ کی شکل دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔ سیاسی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا جانا چاہیئے۔ کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والی کے پی کے حکومت سر تا پا کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ بلین سونامی ٹری سمیت تمام پی ٹی آئی والے شریفوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں مگر انھیں حقیقت سمجھ لینی چاہیئے کہ مائنس ون اور ٹو کے فارمولے ان کے اقتدار کی راہیں ہموار نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں