ساہیوال: ہیلتھ ویک کے دوران 4377 مریضوں کی سکریننگ

ساہیوال(بیورورپورٹ)محکمہ صحت ساہیوال نے ہیلتھ ویک کے پہلے 4دنوں میں 4580مریضوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جن میں سے 4377کی سکریننگ مکمل کی گئی ہے۔ یہ سکریننگ ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی سمیت 17صحت مراکز پر آنے والے مریضوں کی کی گئی۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرانے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت 19فروری سے 24فروری تک ہفتہ صحت منا رہی ہے تا کہ مختلف بیماریوں کی سکریننگ کرکے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ضلع ساہیوال میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی سمیت 17مراکز منتخب کئے گئے ہیں جن میں 5دیہی مراکز صحت اور 11بنیادی مراکز صحت شامل ہیں۔ہیلتھ ویک کے پہلے چار روز 19فروری سے 22فروری تک ان مراکز صحت پر 4580مریض علاج کیلئے رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 4377کی سکریننگ مکمل کر لی گئی۔ ان رجسٹرڈ مریضوں میں 3767کو ہیپاٹائٹس کی ویکسین بھی لگا دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان چار دنوں میں 954افراد میں ہیپا ٹائٹس سی کی بھی نشاندہی ہوئی جن کے مزید ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ 100مریضوں میں ٹینشن اور 497میں شوگر کے مرض کی نشاندہی ہوئی یہ ہفتہ صحت 24فروری تک انہی 17مراکز پر جاری ہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں