پنجاب حکومت کے زیر اہتمام تقریری مقابلوں کا انعقاد

ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کے زیر اہتمام طلبا کی ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں تقریری‘مضمون نویسی اور مباحثہ کے ضلعی سطح پر مقابلہ جات کا انعقادگورنمنٹ امامیہ کالج میں کیا گیا۔مذکورہ مقابلہ جات 15فروری سے 21فروری تک منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے سرکاری اورنجی کالجز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر انفارمیشن ساہیوال محمد عقیل اشفاق اختتامی مقابلہ جات میں مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شاندارمقابلہ جات کے اہتمام اور عمدہ نتائج پر کالج ہذاکی انتظامیہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔اپنے خطاب میں ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا کہ گورنمنٹ امامیہ کالج نے علمی و ہم نصابی روایات کو ہمیشہ خوش اسلوبی سے نبھایا ہے۔پرنسپل کا لج ہذا پروفیسر محمد شہزاد رفیق نے منتظمین مقابلہ جات پروفیسر کاشف شہزاد‘پرویز ملک‘ریاض احمد اور پروفیسر کلیم اشرف کی خصوصی کاوشوں کو سراہا اور اور اردو تقریر‘مضمون نویسی میں پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ امامیہ کالج کے طلبا کو مبارکباد بھی دی۔مقابلہ جات میں انگلش تقاریر انٹرمیڈیٹ لیول پر ابرار اکرم نے پہلی‘محمد نیر بلال نے دوسری اور مبشر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں