ساہیوال:‌غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن

ساہیوال(بیورورپورٹ)غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمو ں کے خلا ف میونسپل کارپوریشن کی کارروائی جاری‘3کالونیوں کو مسمار کردیا گیا‘غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو خرید وفروخت اور تشہیر روکنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق میئر ساہیوال اسد خان بلوچ کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے عملہ اور مشینری کے ہمراہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔ 82/6-R میں مختلف ہاؤسنگ سکیموں سکندرسٹی‘ خواجہ غریب نوازاور احمدبلاک غیرقانونی طورپر ڈویلپ کی جارہی تھی۔ مذکورہ سکیموں کے مالکان کوبقایاجات جمع کرانے کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن انہوں نے پرواہ نہ کی جس پرایکشن کرتے ہوئے مذکورہ انسپکٹر نے عملہ اورمشینری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کالونیوں کے دفتراورمین گیٹ وغیرہ مسمارکردیئے۔ مذکورہ انسپکٹر نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کوفوری طورپربقایاجات جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں