کھیل صحت مند معاشرے کی علامت ہیں: سیکرٹری بورڈ

ساہیوال(بیورورپورٹ)سیکرٹری تعلیمی بورڈ ذوالفقار علی ثاقب نے کہا ہے کہ صحتمندمعاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلیں انتہائی اہم ہے کسی بھی ملک کے میدان آباد ہوں تووہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ با ت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام اٹھلیکٹس چیمپئن شپ 2017-18کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر‘ڈائریکٹر سپورٹس فیاض سلیمی اورپرنسپل امامیہ کالج پروفیسر شہزاد رفیق کے علاوہ سکولوں اور کالجز کے سربراہان سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال بورڈ سکولوں اور کالجو ں میں مختلف کھیلو ں کے فروغ کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا تا کہ یہاں سے بھی طلبہ و طالبات قومی سطح پر مقابلو ں میں حصہ لے سکیں۔ٹورنا منٹ کے دوران سکول مقابلوں کی اوور آل ٹرافی گورنمنٹ ہائی سکول 29/SPضلع پاکپتن اور کالج مقابلوں کی ٹرافی گورنمنٹ کالج ساہیوال نے حاصل کی۔ رسہ کشی‘اتھلیٹکس اورکبڈی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم بھی کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں