چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں تہرے قتل کی واردات

چیچہ وطنی:‌چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 113 بارہ ایل میں تہرے قتل کی ہولناک واردات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چیچہ وطنی کے معروف تاجر کو کزن اور ملازم سمیت قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق رمضان نامی شخص آج صبح چوہدری زاہد حسین کے پولٹری فارم پر گیا تو فارم سے ملحقہ ڈیرے کے دروازے غیر معمولی طور پر کھلے ہوئے تھے. رمضان کے مطابق وہ اندر داخل ہوا تو چوہدی زاہد، ان کے کزن اور ملازم کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھیں جس پر اس نے اہل علاقہ اور پولیس کو اطلاع دی. اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف، ایس پی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. لواحقین کے مطابق مقتولین کی کسی سے دشمنی نہ تھی. پولیس کی جانب سے واردات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات رات 11 سے 12 بجے کے دوران ہوئی. پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے. تہرے قتل کی واردات سے علاقہ میں خوقف ہراس کی فضا پائی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں